ناقص سپرویژن پر انچارج انویسٹی گیشن تھانہ کاہنہ معطل

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے ناقص سپرویڑن پر انچارج انویسٹی گیشن تھانہ کاہنہ انسپکٹر گوہر اقبال کو فوری طور پر معطل کرکے انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز کلوز کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے رشوت لینے کے معاملے پر ایک سب انسپکٹر کو بھی معطل کرکے ہیڈ کوارٹرز کلوز کرنے کا حکم دے دیا۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹائون کو معاملے کی انکوائری تین روز میں مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔