لاہور: کروڑوں کی لاگت سے بنی بائیکر لین کا ناقص پینٹ بارش میں بہہ گیا

لاہور: کروڑوں کی لاگت سے بنی بائیکر لین کا ناقص پینٹ بارش میں بہہ گیا

لاہور میں کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی بائیکر لین پر غیر معیاری پینٹ کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔

 ہلکی بارش نے بائیکر لین کی ناقص کوالٹی کا بھانڈا پھوڑ دیا، جہاں مختلف مقامات پر پانی جمع ہونے سے پینٹ جگہ جگہ سے اکھڑ گیا۔ذرائع کے مطابق، ایل ڈی اے نے بائیکر لین کے پینٹ پر 11 کروڑ روپے سے زائد خرچ کیے، لیکن چند گھنٹوں کی بارش نے ناقص حکمت عملی کو بے نقاب کردیا۔ بارش کے پانی اور غیر معیاری پینٹ کی وجہ سے بائیکر لین انتہائی سلپری ہوگئی، جس کے باعث شہریوں نے اپنی بائیکس مین ٹریک پر چلانی شروع کر دیں۔بارش کے باعث گرین اور اورنج پینٹ کی تہہ اترنے لگی، جس سے سڑک کی حالت مزید خراب ہوگئی۔ شہریوں نے ناقص معیار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے تحقیقات اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔