ہنجروال کے علاقے میں ایک پینٹ فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ہے جس کے سبب علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق، فیکٹری میں موجود سامان میں آگ لگی اور اس کی شدت کے باعث دھواں بلند ہوا، جس سے گرد و نواح کے علاقے بھی متاثر ہوئے۔ریسکیو 1122 پنجاب کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کے لیے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ حکام کے مطابق، 12 ایمرجنسی گاڑیاں اور 40 ریسکیورز آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں اور صورتحال کو مکمل طور پر کنٹرول میں لانے کے لیے تمام دستیاب وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں۔