بائیکر لائن حادثات اور ٹریفک جام کی وجہ، پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا جمع

بائیکر لائن حادثات اور ٹریفک جام کی وجہ، پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا جمع

لاہور: رکن پنجاب اسمبلی فرخ جاوید مون نے فیروز پور روڈ پر بائیکر لائن کے باعث ٹریفک مسائل اور حادثات کے خلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا جمع کروا دی۔

تحریک التوا کے متن کے مطابق فیروز پور روڈ لاہور کی مصروف ترین سڑکوں میں شامل ہے، جہاں پہلے ہی ٹریفک کا دباؤ زیادہ ہے۔ سڑک کے درمیان میٹرو بس سروس کی موجودگی کے باوجود پنجاب حکومت نے چند ماہ قبل سڑک کے دونوں اطراف کو مزید تنگ کر دیا اور موٹرسائیکل سواروں کے لیے ایک نئی "گرین لائن" متعارف کرائی۔فرخ جاوید مون کے مطابق کلمہ چوک سے جنرل ہسپتال تک ٹریفک حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے، اور یہ اقدام شہریوں کے لیے مزید مشکلات پیدا کر رہا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ یہ فوری نوعیت کا مسئلہ ہے، جسے اسمبلی میں زیر بحث لانے کے لیے اسمبلی کی کارروائی ملتوی کی جائے۔ انہوں نے اسپیکر سے درخواست کی کہ اس تحریک کو با ضابطہ قرار دے کر ایوان میں بحث کی اجازت دی جائے تاکہ عوامی مشکلات کا حل نکالا جا سکے۔