ویب ڈیسک: پاکستان اور قطر کے درمیان انسداد منشیات کے حوالے سے باہمی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کر لیا گیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر علی مبارک علی عیسی الخطیر نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں قطر میں قید پاکستانی شہریوں کی رہائی کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔
انسداد منشیات کے سلسلے میں باہمی اشتراک کار بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
قطری سفیر نے محسن نقوی کو دورۂ قطر کی دعوت دی، جسے انہوں نے قبول کرتے ہوئے جلد دورے کا عندیہ دیا۔
محسن نقوی نے بتایا کہ خلیجی ممالک کی انسداد منشیات کانفرنس اپریل میں اسلام آباد میں ہوگی، جس میں قطری انسداد منشیات ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔قطری سفیر نے کہا کہ پاکستان برادر اسلامی ملک ہے اور دوطرفہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دی جاتی ہے۔