وزارت صحت کووڈجیسے وبائی امراض سے نمٹنے کے لیے جامع و مربوط اقدامات پر توجہ مرکوز کر رہی ہے: ڈاکٹر مختار بھرتھ

اسلام آباد(آئی این پی )وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے قومی صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ نے کہا ہے کہ وزارت صحت کووڈ 19جیسے وبائی امراض سے نمٹنے کے لیے جامع اور مربوط اقدامات پر توجہ مرکوز کر رہی ہے، ان اقدامات میں سے ایک اہم منصوبہ 300ملین کی مالیت کا ہے جو تعلیمی اور تحقیقی اداروں میں آگاہی بڑھانے پر مرکوز ہے، اس منصوبے کا مقصد عوام میں بیماریوں کے بارے میں شعور بیدار کرنا اور صحت عامہ کے نظام کو مضبوط بنانا ہے۔وہ بدھ کو یہاں ہیلتھ سروسز اکیڈمی کے زیر اہتمام پہلے سٹیک ہولڈر اجلاس برائے ون ہیلتھ ورک فورس ڈویلپمنٹ اینڈ کوآرڈینیشن ٹوورڈز پینڈیمک ریڈینیس سے خطاب کررہے تھے۔