پیدائش کے فوراً بعد اور 6 ماہ تک صرف ماں کا دودھ پلانے کے رجحان کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، وزیر مملکت صحت
اسلام آباد (آن لائن) وزیر مملکت برائے صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ نے کہا ہے کہ ماں کا دودھ بچوں کی صحت، غذائیت اور پاکستان کے پائیدار مستقبل کی بنیاد ہے ، حکومت ملک میں بریسٹ فیڈنگ کے فروغ اور ماؤں و بچوں کے لیے صحت مند ماحول کی فراہمی کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر اقدامات جاری رکھے گی۔ورلڈ بریسٹ فیڈنگ ویک کے عالمی موضوع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مختار بھرتھ نے کہا کہ پاکستان میں بریسٹ فیڈنگ کے فروغ کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے، تاہم پیدائش کے فوراً بعد بچے کو ماں کا دودھ پلانے اور پہلے 6 ماہ تک صرف ماں کا دودھ پلانے کے رجحان میں مزید اضافہ کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ بچوں کی بہتر صحت اور غذائیت کے لیے بریسٹ فیڈنگ کو فروغ دینا نہایت اہم ہے، جبکہ اس مقصد کے حصول کے لیے صرف صحت کے شعبے میں اقدامات کافی نہیں بلکہ کمیونٹی کی سطح پر مؤثر معاونت بھی ضروری ہے