اسلام آباد(آئی این پی )وزیرِ اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ نے کہا ہے کہ پولیو کا خاتمہ قومی کاز ہے جس کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں ۔ پولیو کے خلاف جنگ میں کامیابی صرف مشترکہ کوششوں سے ہی ممکن ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل ای او سی میں پولیو کے خاتمے کے موجودہ حالات پر جائزہ اجلاس میں کیا ۔اجلاس کو نیشنل ای او سی کی جانب سے حالیہ انسداد پولیو مہم پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔جائزہ اجلاس میں پولیو کے خاتمے کی موجودہ حکمت عملی اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں پولیو کے خاتمے کے لیے موجودہ حکمت عملی اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیل سے غور کیا گیا۔