متعدی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے ایک مضبوط اور مربوط نظام صحت ناگزیر ہو چکا ہے:تقریب سے خطاب
اسلام آباد (آن لائن) وزیر مملکت برائے صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ نے کہا ہے ہر بچے کو صاف پانی اور صحت مند مستقبل فراہم کرنا ہماری قومی ذمہ داری ہے۔ صحت کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطا ب کرتے ہوے انہوں نے کہاکہ پانچ سال سے کم عمر بچوں میں ڈائریا (دستوں) کی بیماری اب بھی اموات کی ایک بڑی وجہ ہے، جس کے خاتمے کے لیے مشترکہ شعبہ جاتی اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کانفرنس کا مقصد دستوں کی بیماریوں جیسے دیرینہ مسائل سے نمٹنے کی حکمت عملی مرتب کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ متعدی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے ایک مضبوط اور مربوط نظام صحت ناگزیر ہو چکا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ صاف پانی، صفائی ستھرائی اور علاج معالجے تک مساوی رسائی ہی اس مسئلے کا دیرپا حل ہے