مرض کے خاتمے کے لیے تمام شراکت داروں کی ہم آہنگی اور تعاون انتہائی اہم ہے، کوآرڈینیٹر برائے قومی صحت
کراچی (آئی این پی )وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے قومی صحت ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ نے کہا ہے کہ پاکستان سے پولیو کے خاتمے کے لئے ہمارا عزم مضبوط اور غیر متزلزل ہے، مرض کے خاتمے کے لیے تمام شراکت داروں کی ہم آہنگی اور تعاون انتہائی اہم ہے۔وزارت صحت سے جاری بیان کے مطابق ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ نے اپنے دورہ کراچی کے موقع پر کیماڑی میں جاری پولیو مہم کا معائنہ کیا اور پولیو ٹیموں سے ملاقات کے دوران فیلڈ میں درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے پولیو کے خاتمے کے لیے مربوط اور مشترکہ کوششوں کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے تمام شراکت داروں کی ہم آہنگی اور تعاون انتہائی اہم ہے۔