حساس ادارے نے داعش کا عالمی نیٹ ورک پکڑ لیا، متعدد غیرملکی گرفتار

 داعش کے کارندے اسلام آباد، کراچی اور بلوچستان سے پکڑے گئے ‘مقامی سہولت کاری میسر تھی‘  سہولت کار پورا راستہ اور چلنے کا پورا طریقہ سمجھاتے تھے

 گرفتار افراد سے تفتیش کے بعد مزید گرفتاریاں کی گئیں‘داعش خراسان کا نیٹ ورک توڑ دیا گیا ‘اقوام متحدہ کا  پاکستان کے حساس اداروں کی کا رروائیوں پر خیر مقدم
اسلام آباد (آئی این پی )وفاقی حساس ادارے نے داعش کا بین الاقوامی نیٹ ورک بے نقاب کرتے ہوئے متعدد غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا جن سے تفتیش کا عمل جاری ہے، نیٹ ورک کے ارکان کی گرفتاریاں کراچی، اسلام آباد اور بلوچستان سے عمل میں آئی ہیں۔ ذرائع کے  مطابق وفاقی حساس ادارے نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے داعش کے بین الاقوامی نیٹ ورک کو بے نقاب کردیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی حساس ادارے نے داعش سے وابستہ متعدد غیرملکیوں کو گرفتار کرلیا جن سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔ذرائع کے مطابق داعش کے کارندے اسلام آباد، کراچی اور بلوچستان سے پکڑے گئے جنہیں مقامی سہولت کاری میسر تھی، سہولت کار پورا راستہ اور چلنے کا پورا طریقہ سمجھاتے تھے۔ذرائع کے مطابق گرفتار افراد سے تفتیش کے بعد مزید گرفتاریاں کی گئی ہیں اور داعش خراسان کا نیٹ ورک توڑ دیا گیا ہے، اقوام متحدہ نے کامیاب کارروائیوں پر پاکستانی حساس اداروں کا خیرمقدم کیا ہے۔