سی ٹی ڈی اوراور وفاقی حساس ادارے کی کارروائی، 3 دہشت گرد گرفتار

کراچی(آئی این پی)سی ٹی ڈی اوراوروفاقی حساس ادارے نے بھارتی حمایت یافتہ کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی اورفتنتہ الخوارج کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گردوں کے خلاف گلستان جوہر اور گلبائی چوک کے قریب مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے تیارشدہ آئی ای ڈی، ہینڈ گرنیڈ اوراسلحہ برآمد کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کانٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)اوروفاقی حساس ادارے نے بھارتی حمایت یافتہ کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی اورفتنتہ الخوارج کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے آئی ای ڈی،ہینڈ گرنیڈ اوراسلحہ برآمدکرلیا