کراچی (آئی این پی )29برس بعد میگا ایونٹ کی میزبانی پاکستانی کو ملنے پرآئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی شاندار افتتاحی تقریب کے موقع پر پاک فضائیہ کے شاندار فضائی مظاہرے نے پاکستانی قوم کو خراج تحسین پیش کیا اور تماشائیوں کے دل موہ لئے ۔ پاک فضائیہ کی شیردل ٹیم نے فضا میں سبز ہلالی پرچم کے رنگ بکھیر کر قوم کو سلام پیش کیا، جبکہ شاہین بریک کے دلکش مظاہرے نے شائقین کو مسحور کر دیا۔جے ایف-17 تھنڈر، ایف-16 اور شیردل شاہینوں کی مہارت نے فضائوں میں جوش و ولولہ پیدا کر دیا‘س موقع پر صدر مملکت اصف علی زرداری مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری بھی موجود تھیں۔پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی میں معزز مہمان کا خیر مقدم کیا اور نیشنل سٹیڈیم میں ہونے والے تزئن و آرائش کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔چیمپئینز ٹرافی کے افتتاحی میچ سے پہلے دونوں ٹیمز کے قومی ترانے پیش کئے گئے، 2017 میں چیمپنز ٹرافی جیتنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔میچ سے قبل تین منٹ تک جاری رہنے والے فضائی مظاہرے میں پاک فضائیہ کی شیر دل ٹیم نے فضا میں سبز ہلالی پرچم کے رنگ بکھیرتے ہوئے پوری پاکستانی قوم کو سلام پیش کیا۔