بھارت(نیٹ نیوز) ایک شادی کے دوران سلامی لینے کے لیے روایتی انداز کے بجائے ٹیکنالوجی کا سہارا لیا گیا۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہیجس میں ایک شخص کو اپنے کپڑوں پر بار کوڈ لگائے دیکھا جاسکتا ہیاور وہ شادی میں شریک افراد سے اسے اسکین کرنے کو کہہ رہا ہے۔ یہ ویڈیو بھارتی ریاست کیرالہ کی ہے جہاں ایک شادی میں دلہن کے والد نے باراتیوں سے سلامی لینے کیلیے ڈیجیٹل طریقہ استعمال کیا اور بار کوڈ کے ذریعے سلامی کی رقم وصول کی۔ کیرالہ میں ہونے والی اس شادی کی ویڈیو اس دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہے اور صارفین اس ویڈیو پر خوشی اور حیرت کا اظہار کر رہے ہیں، ساتھ یہ بھی کہ رہے ہیں کہ اب شادی پر سلامی دینے کے لیے کیش یا تحفہ دینے کے بجائے ڈیجیٹل ادائیگی کا آپشن بھی ملا کرے گا۔