بھارتی کٹھ پتلیوں کا حال طیاروں جیسا ہوگا شہبازشریف
بھارت جو فرنٹ کھولے گا اس پر کبھی نہ بھولنے والا جواب دیں گے، خطے میں امن اس وقت تک قائم نہیں ہوسکتا جب تک بھارت اپنی ناپاک سازشیں بند نہ کر دے :،وزیر اعظم کا یوم یکجہتی کشمیر پر آزاد کشمیر اسمبلی سے خطاب
پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تعلقات باہمی احترام، اعتماد اور مشترکہ مفادات کی مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں‘ دونوں ممالک خطے میں امن، استحکام اور معاشی خوشحالی کیلئے شانہ بشانہ کام کریں گے:ازبک صدر کے اعزاز میں تقریب سے خطاب
تیسری پٹی آئے گی
پہلا انٹرو
مظفرآباد(آئی این پی )وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے خطے میں امن اس وقت تک قائم نہیں ہوسکتا جب تک بھارت اپنی ناپاک سازشیں بند نہ کر دے،بھارت جو فرنٹ کھولے گا اس پر کبھی نہ بھولنے والا جواب دیں گے،بھارتی کٹھ پتلیوں کا حال انڈین طیاروں کی طرح ہوگا، معرکہ حق میں ذلت آمیز شکست کے بعد بھارت پراکسیز کے ذریعے دہشت گردی کرا رہا ہے، فیلڈ مارشل کی قیادت میں بھارت کو دی گئی شکست ان کی نسلیں بھی نہیں بھولیں گی، عسکری اور سفارتی محاذ پر بھارتی جھوٹ کا بیانیہ دفن ہوگیا، معرکے میں پاکستان کی فتح اصل میں کشمیریوں کی فتح ہے، عظیم قربانیوں کے نتیجے میں جلد کشمیر کی آزادی ممکن ہوگی،کشمیر بنے گا پاکستان ،۔ ان خیالات کااظہار انہوں وزیر اعظم نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نے کہا مسئلہ کشمیر کا پائیدار حل کشمیریوں کی امنگوں اور سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد سے ہی ممکن ہے، کشمیریوں کا حقوق خودارادیت کا مطالبہ پورا ہونے تک پاکستان اپنی حمایت جاری رکھے گا، مقبوضہ وادی کے کونے کونے سے کشمیر بنے گا پاکستان کی آواز گونج رہی ہے، عظیم قربانیوں کے نتیجے میں جلد کشمیر کی آزادی ممکن ہوگی۔شہباز شریف نے کہا کہ معرکہ حق میں پاکستان نے بھارت کو ذلت آمیز شکست سے دوچار کیا، اللہ کے کرم، قوم کی دعائوں اور پاک فوج کی پیشہ ورانہ کارکردگی کی بدولت شاندار فتح نصیب ہوئی، فیلڈ مارشل کی قیادت میں بھارت کو دی گئی شکست ان کی نسلیں بھی نہیں بھولیں گی، معرکہ حق میں شاندار فتح سے کشمیر کا مسئلہ پوری دنیا میں اجاگر ہوا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عسکری اور سفارتی محاذ پر بھارتی جھوٹ کا بیانیہ دفن ہوگیا، بھارت ذلت آمیز شکست کے بعد اپنی پراکسی کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی کرا رہا ہے، خارجہ محاذ پر بھی پاکستان نے زبردست کامیابیاں حاصل کی ہیں، مسئلہ کشمیر کامیابی سے اجاگر کرنے پر نائب وزیراعظم کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے جارحانہ، توسیع و تسلط پسندانہ عزائم ترک کرنے تک خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا،
دوسرا انٹرو
اسلام آباد (آئی این پی ‘آن لائن)ازبکستان کے صدر شوکت مرزائیوف پاکستان کے دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے‘پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے ازبکستان کے صدر شوکت مرزائیوف کو شان دار فضائی سلامی دیتے ہوئے پاکستان میں ان کا زبردست استقبال کیا۔پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کے 6 رکنی دستے نے ازبکستان کے صدر کو پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی سلامی پیش کی۔نور خان ائیر بیس پہنچنے پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ازبک صدر کا پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پر وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی ہارون اختر خان بھی موجود تھے۔ازبک مہمان کا نور خان ایئربیس پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا، 21 توپوں کی سلامی دی گئی، ثقافتی ملبوسات میں ملبوس بچوں نے گلدستے پیش کیے، بچوں نے دونوں ملکوں کے پرچم تھام رکھے‘وزیراعظم ہاؤس میں منعقدہ ایک باوقار تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف اور ازبکستان کے صدر شوکت مرزائیوف کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے 28 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ کیا گیا، جبکہ دونوں رہنماؤں نے ایک جامع مشترکہ اعلامیے پر بھی دستخط کیے۔ہونے والے معاہدوں میں دونوں ممالک کی وزارت خارجہ کے درمیان تعاون کو فروغ دینے اور ایک خصوصی انٹر ریجنل فورم کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دیگر اہم معاہدوں میں درج ذیل شامل ہیں جن میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں اشتراکِ عمل بڑھانے کی یادداشت پر دستخط ،ادویات کی تیاری اور صحت کے شعبے میں باہمی تعاون کا فروغ اور سزا یافتہ افراد کے تبادلے اور نشہ آور ادویات کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے اہم معاہدے طے پائے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تعلقات باہمی احترام، اعتماد اور مشترکہ مفادات کی مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دونوں ممالک خطے میں امن، استحکام اور معاشی خوشحالی کے لیے ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کام کریں گے۔