پاک فضائیہ نے دھجیاں اڑا کر دنیا بھر میں بھارتی فضائیہ کو شرمندہ کردیا: فیصل واوڈا

 جنگ کسی کے لیے بہتر نہیں، تکلیف اور نقصان سب کا ہوتا ہے، بھارت کے تکبر کو خاک میں ملا دیا، ہمیشہ یاد رکھے گا
 اسلام آباد (آئی این پی )سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ نے دنیا بھر میں بھارتی فضائیہ کو شرمندہ کردیا ، پاکستان، پاک فوج، آرمی چیف اور ہماری عوام کی فتح ہوئی ہے، عالمی سطح پر پاکستان کی فضائی طاقت کی فتح ہوئی، سفارتی سطح پر بھی کامیابی ہوئی۔ایک انٹرویو میں فیصل واوڈا نے کہا کہ فضائی سطح پر ہماری کامیابی ایسی ہے کہ دنیا تعریف کررہی ہے، آج بھارت سمیت پوری دنیا کو پیغام گیا ہے کہ ہماری فوج مکمل طور پر تیار ہے، پاک فضائیہ کو سلام پیش کرتا ہوں۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کی دھجیاں اڑا دی ہیں، جنگ کسی کے لیے بہتر نہیں، تکلیف اور نقصان سب کا ہوتا ہے۔فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ بھارت کے تکبر کو خاک میں ملا دیا ہے ہمیشہ یاد رکھے گا، بھارتی میڈیا کو منہ توڑ جواب دینے پر پاکستانی میڈیا کو بھی سلام پیش کرتا ہوں۔