یوٹیوبر سعد الرحمان, ڈکی بھائی جوا ایپس کی تشہیر اور ترغیب کے مقدمے میں ضلع کچہری لاہور میں پیش ہوئے، تاہم ایک ملزم کی عدم پیشی کے باعث فردِ جرم عائد نہ ہو سکی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نے مقدمے کی سماعت کی، جس میں ڈکی بھائی، ان کی اہلیہ عروب جتوئی اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، تاہم شریک ملزم سبحان عدالت میں حاضر نہیں ہوئے۔ ملزمان کی تعداد مکمل نہ ہونے کے باعث عدالت نے فردِ جرم عائد کرنے کی کارروائی آئندہ سماعت تک ملتوی کر دی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کی پیشی یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے مقدمے کی کارروائی 4 جنوری تک ملتوی کر دی۔دوسری جانب عدالت نے ڈکی بھائی کی اپنی ضبط شدہ اشیا سپرد داری پر لینے سے متعلق درخواست پر کارروائی 22 دسمبر تک ملتوی کر دی۔