ڈکی بھائی کی عدالت میں پیشی، بیان حلفی میں اہم مطالبہ کیا

ڈکی بھائی کی عدالت میں پیشی، بیان حلفی میں اہم مطالبہ کیا

یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی جوا ایپس کی تشہیر اور ترغیب کے مقدمے میں لاہور کی ضلع کچہری میں پیش ہوئے۔

 اس دوران انہوں نے عدالت میں اپنا بیان حلفی جمع کروایا، جس میں کہا کہ وہ اپنے یوٹیوب چینل کو حوالے کرنا چاہتے ہیں اور 17 ویڈیوز پر این سی سی آئی اے نے اعتراض کیا تھا۔ بیان میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ ان 17 ویڈیوز کے ساتھ کوئی چھیڑ چھاڑ یا ترمیم نہیں کی جائے گی، اور نہ ہی ان ویڈیوز کو حذف کیا جائے گا کیونکہ یہی ان کا واحد ذریعہ معاش ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یوٹیوب چینل کی مین ایکسس نہ ہونے کے سبب مالی خسارہ کا سامنا ہے۔

عدالت نے اس معاملے پر این سی سی آئی اے سے جواب طلب کر لیا ہے۔ یاد رہے کہ ڈکی بھائی کو 17 اگست کو جوا ایپس کے ذریعے منی لانڈرنگ کے الزام میں لاہور ایئرپورٹ سے بیرون ملک جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔ لاہور ہائیکورٹ نے انہیں 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض درخواست ضمانت منظور کی تھی اور وہ 26 نومبر کو رہا ہوگئے تھے۔ ضمانت پر رہائی کے بعد سے وہ دوبارہ یوٹیوب پر فعال ہوگئے اور اپنی کمائی سے متعلق کھل کر بات کرتے رہے ہیں۔