جوا پروموشن کیس: یوٹیوبر ڈکی بھائی اور اہلیہ پر فردِ جرم عائد

جوا پروموشن کیس: یوٹیوبر ڈکی بھائی اور اہلیہ پر فردِ جرم عائد

لاہور کی مقامی عدالت نے یوٹیوبر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی، ان کی اہلیہ عروب جتوئی اور دیگر ملزمان پر جوئے کی پرموشن کے کیس میں فردِ جرم عائد کر دی ہے۔

ضلعی کچہری لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی، جس میں تمام ملزمان پیش ہوئے اور عدالت میں صحتِ جرم سے انکار کیا۔عدالت نے مقدمے کے گواہوں کو 23 فروری کو دوبارہ طلب کر لیا ہے تاکہ ان سے حتمی بیان ریکارڈ کیا جا سکے۔واضح رہے کہ نیشنل کوآرڈینیشن سنٹر فار انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن (NCCIA) نے ڈکی بھائی اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا، جس میں ملزمان پر آن لائن جوا ویب سائٹس کی تشہیر کا الزام عائد کیا گیا ہے۔