بنگلادیش: طلبہ رہنما شریف عثمان ہادی کی نمازِ جنازہ ادا، ملک بھر میں یومِ سوگ

بنگلادیش: طلبہ رہنما شریف عثمان ہادی کی نمازِ جنازہ ادا، ملک بھر میں یومِ سوگ

بنگلادیش میں طلبہ تحریک کے سرکردہ رہنما 32 سالہ شریف عثمان ہادی کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق، نمازِ جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور انہیں ڈھاکا یونیورسٹی کے قبرستان میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔عثمان ہادی کو 12 دسمبر کو ڈھاکا میں نقاب پوش حملہ آوروں نے سر میں گولی مار دی تھی۔ شدید زخمی ہونے کے بعد انہیں 15 دسمبر کو علاج کے لیے سنگاپور منتقل کیا گیا، لیکن وہ جان کی بازی ہار گئے۔ ان کی میت گزشتہ روز سنگاپور سے ڈھاکا لائی گئی تھی۔عثمان ہادی کے قتل کے خلاف بنگلادیش بھر میں آج یومِ سوگ منایا جا رہا ہے، اور طلبہ، شہریوں اور سیاسی جماعتوں نے ان کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔حالیہ واقعے نے ملک میں طلبہ تحریک اور سیاسی سرگرمیوں پر بھی گہرا اثر ڈالا ہے، اور سکیورٹی فورسز نے واقعے کی تحقیقات تیز کر دی ہیں۔