پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نواب یوسف ٹالپر کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نواب یوسف ٹالپر کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نواب یوسف ٹالپر کو آبائی گاؤں مانجھاگر میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ ان کی نمازِ جنازہ میں وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، سندھ کابینہ کے وزراء، پیپلز پارٹی کے رہنماؤں، کارکنوں اور اہلِ علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

نواب یوسف ٹالپر کا شمار پیپلز پارٹی کے وفادار رہنماؤں میں ہوتا تھا۔ وہ کئی مرتبہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے اور شہید بے نظیر بھٹو کی کابینہ میں وفاقی وزیر بھی رہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے نواب یوسف ٹالپر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور انہیں پیپلز پارٹی کا قیمتی اثاثہ قرار دیا۔ بلاول بھٹو نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ نواب یوسف ٹالپر کی پارٹی اور عوامی خدمت کے لیے کی گئی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔نواب یوسف ٹالپر کی وفات پر پیپلز پارٹی کے دیگر رہنماؤں نے بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی ہے۔