بنگلہ دیش میں انقلابی پلیٹ فارم انقلاب منچ کے ترجمان شریف عثمان ہادی کے انتقال پر ہفتہ کے روز ملک بھر میں سرکاری سطح پر سوگ منایا جائے گا۔
اس کا اعلان چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس نے جمعرات کی شب قوم سے خطاب کے دوران کیا، جس کے بعد کابینہ ڈویژن نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔اعلامیے کے مطابق سوگ کے موقع پر ملک بھر میں تمام سرکاری، نیم سرکاری، خود مختار اداروں اور تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ سرکاری و نجی عمارتوں اور بیرونِ ملک بنگلہ دیشی سفارتی مشنز پر قومی پرچم سرنگوں رکھا جائے گا۔وزارتِ مذہبی امور کی درخواست پر جمعہ کے روز ملک بھر کی مساجد میں مرحوم کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا، جبکہ دیگر مذاہب کے عبادت گاہوں میں بھی دعائیہ تقاریب منعقد ہوئیں۔شریف عثمان ہادی جمعرات کی شب تقریباً ساڑھے 9 بجے سنگاپور جنرل ہسپتال میں دورانِ علاج انتقال کر گئے تھے۔