سعودی طالبعلم محمد القاسم کی برطانیہ میں قتل کے بعد نمازِ جنازہ مسجد الحرام میں ادا کردی گئی

سعودی طالبعلم محمد القاسم کی برطانیہ میں قتل کے بعد نمازِ جنازہ مسجد الحرام میں ادا کردی گئی

برطانیہ میں قتل ہونے والے سعودی طالبعلم محمد القاسم کی نمازِ جنازہ مسجد الحرام میں ادا کر دی گئی۔

کیمبرج میں ہونے والے پرتشدد حملے میں جاں بحق ہونے والے محمد القاسم کے قتل کے بعد سعودی عوام میں گہرا غم و غصہ پایا جاتا ہے اور سوشل میڈیا پر مجرموں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔واقعے کی تحقیقات میں ایک شخص پر قتل کی باضابطہ فردِ جرم عائد کی گئی ہے، جسے عدالت میں پیش کیا گیا۔ کیمبرج شائر پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے پاس اس واقعے سے متعلق معلومات ہوں تو فوری طور پر رابطہ کریں۔