پولیس ، سیف سٹی اتھارٹی میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

لاہور (کرائم رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب شہزادہ سلطان کی زیرِ صدارت ڈی جی پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی (PFSA)، ڈی آئی جی آئی ٹی منصور الحق اور ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیر کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اے آئی جی مانیٹرنگ عاصم افتخار اور انویسٹی گیشن ونگ پنجاب کے تمام ڈی ایس پیز نے شرکت کی اجلاس کے دوران انویسٹی گیشن کے معیار کو مزید بہتر بنانے اور جدید فرانزک تکنیکوں کے مئوثر استعمال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی میں زیرِ التوا رپورٹس کو جلد از جلد کلیئر کرنے سے متعلق بریفنگ دی گئی، جبکہ PFSA میں موجود پرانے سیمپلز کی تلفی کے طریقہ کار پر بھی غور کیا گیاپی ایف ایس اے حکام کی جانب سے فرانزک سہولیات، کیس مینجمنٹ سسٹم اور شواہد کے بروقت تجزیے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں پولیس اور PFSA کے درمیان رابطہ کاری اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے فیصلے بھی کیے گئیڈی آئی جی آئی ٹی کی مشاورت سے پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کے کیس فلو مینجمنٹ سسٹم (CFMS) اور پنجاب پولیس کے پولیس اسٹیشن ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم (PSRMS) کے ڈیٹا کی باہمی مطابقت کے لیے لائحہ عمل طے کیا گیااجلاس کے اختتام پر کارکردگی کے تسلسل کو یقینی بنانے اور فالو اپ میکانزم سے متعلق ہدایات بھی جاری کی گئیں۔