راولپنڈی (آئی این پی ) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد سدھو کی سعودی عسکری قیادت سے ملاقات میں دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کے سعودی عرب کے سرکاری دورے کے دوران پاک فضائیہ اور رائل سعودی ایئر فورس کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔سعودی عرب آمد پر ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو رائل سعودی ائیر فورس کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ دورے کے دوران ائیر چیف کی سعودی فضائیہ کے کمانڈر سے ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ دفاعی تعاون، خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور مستقبل میں تعاون کے مواقع پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔