برازیل کے اعلیٰ سطح کے فوجی وفد کا جی ایچ کیو کا دورہ،فیلڈ مارشل سے ملاقات‘علاقائی امن و استحکام کے لئے پاک فوج کی خدمات کا اعتراف
راولپنڈی(آن لائن)پاکستان اور برازیل کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا اور برازیل کے اعلیٰ سطح کے وفد کے سربراہ نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاک فوج کی خدمات کا اعتراف کیا۔برازیل کی مسلح افواج کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد کی جی ایچ کیو راولپنڈی آمد،برازیل کے اعلیٰ سطح کے وفد کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات ہوئی۔جی ایچ کیو آمد پر برازیل کے اعلیٰ سطح کے وفد کو تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی و سیکیورٹی تعاون بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔پاکستان اور برازیل کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار، فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیاگیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے برازیل کے ساتھ دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ برازیل کے اعلیٰ سطح کے وفد کے سربراہ کی پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور آپریشنل تیاریوں کی تعریف کی اوربرازیل کے اعلیٰ سطح کے وفد کے سربراہ نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاک فوج کی خدمات کا اعتراف کیا۔