نجی یونیورسٹی میں چوتھی منزل سے گر کر طالبعلم ہلاک

 22 سالہ محمد اویس سلطانفارم ڈی کے سمسٹر فائیو، سیکشن ڈی تھرڈ کا طالبعلم تھا، حادثہ تھا یا خودکشی تحقیقات جاری: پولیس
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں نجی یونیورسٹی میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک طالبعلم چوتھی منزل سے گر کر جان کی بازی ہار گیا۔ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے طالبعلم کی شناخت 22 سالہ محمد اویس سلطان کے نام سے ہوئی ہیجو یونیورسٹی میں فارم ڈی کے سمسٹر فائیو، سیکشن ڈی تھرڈ کا طالبعلم تھااویس سلطان چوتھی منزل سے گرنے کے بعد شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیاتاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔واقعے کے حوالے سے پولیس اور یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ تھا یا طالبعلم نے خودکشی کی، اس پہلو سے تحقیقات جاری ہیں حکام کے مطابق تمام شواہد کو مدنظر رکھتے ہوئے واقعے کی مکمل چھان بین کی جا رہی ہے تاکہ اصل حقائق سامنے آسکیں