گارڈن ٹائون طارق بلاک میں 30سالہ قربان پیر سلپ ہونے کے باعث گرا
لاہور(کرائم رپورٹر) گارڈن ٹاون کے علاقے میں مزدور پینٹ کرتے ہوئے چوتھی منزل سے گر کر جاں بحق ہو گیا بتایا گیا ہے کہ گارڈن ٹائون طارق بلاک میں زیر تعمیر عمارت کو رنگ کرتے ہوئے 30سالہ مزدور قربان پیر سلپ ہونے کے باعث چوتھی منزل سے گر کر جاں بحق ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے لاش کو قبضہ میں لیکر ایدھی ایمبولینس کے ذریعیمردہ خانے میں منتقل کر دی پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 30سالہ زمان کے نام سے ہوئی پولیس نے مزید قانونی کارروائی شروع کردی