21 سالہ فاطمہ ڈی فارمیسی کی طالبہ ہے، اس سے قبل بھی یونیورسٹی کے ڈی فارمیسی کے ہی ایک طالب علم نے خودکش کی تھی
طالبہ کے سر پر اور ریڑھ کی ہڈی پر چوٹیں آئیں ‘ دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں‘فاطمہ کو فوری ہسپتال منتقل کردیا گیا‘حالت تشویشناک
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں نجی یونیورسٹی میں طالبہ کی مبینہ خودکشی کی کوشش، تیسری منزل سے چھلانگ لگا دی انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ‘نجی یونیورسٹی میں پیر کی صبح فارمیسی ڈیپارٹمنٹ کی21سالہ طالبہ فاطمہ نے مبینہ طور پر تیسری منزل سے کھود کر خودکشی کی کوشش کی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی، طالبہ کو طالب علموں اور سٹاف نے اپنی مدد آپ کے تحت فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا، بتایا گیا ہے لڑکی کے سر پر چوٹیں آئی ہیں، اس کے علاوہ اس کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئی ہیں اور ریڑھ کی ہڈی پر بھی چوٹیں آئیں ہیں جس کے باعث لڑکی کو فوری طور پر آئی سی یو میں شفٹ کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے فوری طالبہ کو طبی امداد کی فراہمی کا سلسلہ شروع کردیا جب کہ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے تاحال اس معاملے پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا دوسری جانب اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری موقع پر پہنچ کر واقعے کی تفتیش شروع کردی ذرائع کے مطابق یونیورسٹی میں ایک ماہ کے دوران خودکشی کا دوسرا واقعہ ہے، اس سے پہلے ایک لڑکے نے بھی اس طرز سے خودکشی کی تھی،گزشتہ دنوں اویس سلطان نامی طالب علم نے بھی تیسری منزل سے چھلانگ لگا دی تھی جس سے اس کی موت واقع ہو گئی تھی