کراچی (آئی این پی )کراچی میں ایک خاتون بلڈنگ سے گر کر جاں بحق ہوگئی جبکہ منشیات کے اڈے پر چھاپے میںخاتون سمیت دو ملزمان گرفتار اوربھاری مقدار میں آئس برآمد کرلی گئی،خاتون کا شوہر فرار ہوگیا ۔ پولیس حکام نے بتایا کہ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں منشیات فروش کی نشاندہی پر پولیس مذکورہ بلڈنگ پر پہنچی تھی، پولیس کو دیکھ کر خاتون نے ڈیفنس میں واقع عمارت کے چوتھے فلور سے چھلانگ لگادی، 40 سالہ افشاں دختر رشید زخمی ہوئی، جو بعد میں دم توڑ گئی۔خاتون کے فلیٹ سے منشیات اور نشہ آور اشیاء استعمال کرنے کا سامان بھی ملا ہے۔خاتون منشیات فروش تھی اور اپنے گھر پر منشیات استعمال کرنے کی سہولت بھی فراہم کرتی تھی۔گرفتار منشیات فروش کی نشاندہی پر خاتون کے گھر پر چھاپہ مارا گیا تھا۔