لاہور:جنرل ہسپتال کی چوتھی منزل سے 25 سالہ لڑکی نے چھلانگ لگا دی

 عائشہ دختر محمد نواز کا تعلق ایبٹ آباد سے ہے، ذہنی توازن درست نہیں ‘پہلے بھی گولیاں کھاچکی ‘گرنے سے شدید زخمی‘ سرجیکل ایمرجنسی منتقل 
 لڑکی کا ذہنی توازن درست نہیں تھا ،بھائی کھانا لینے باہر گیا تو لڑکی نے چھت پر چڑھ کر چھلانگ لگا دی :ایس ایس پی آپریشنز لاہور
لاہور(کرائم رپورٹر) جنرل ہسپتال کی او پی ڈی کی چوتھی منزل سے 25 سالہ لڑکی نے چھلانگ لگا دی۔  تفصیل کے مطابق جنرل ہسپتال سے افسوسناک  خبر سامنے آئی ہے جہاں  او پی ڈی کی چوتھی منزل سے 25 سالہ لڑکی نے چھلانگ لگا دی۔  25 سالہ عائشہ ولد محمد نواز کا تعلق ایبٹ آباد سے ہے،متاثرہ لڑکی میڈیکل یونٹ 2 میں زیرِ علاج تھی۔   متاثرہ لڑکی علاج کے لیے سرجیکل ایمرجنسی منتقل کر دیا گیا۔  پولیس کے مطابق ذہنی توازن درست نہ ہونے کی وجہ سے چھلانگ لگائی ،حالت خطرے سے باہر ہے ۔ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق لڑکی کا ذہنی توازن درست نہیں تھا ،بھائی کھانا لینے باہر گیا تو لڑکی نے چھت پر چڑھ کر چھلانگ لگا دی ،واقعہ کی قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔