سی ڈی ٹیم ملزم کو ریکوری کیلئے لے جا رہی تھی کہ گھات لگائے ساتھیوں نے حملہ کردیا، اہلکار محفوظ رہے
لاہور(کرائم رپورٹر) سی سی ڈی اقبال ٹائون کا مبینہ پولیس مقابلہ پیش آیا جس میں زیرِ حراست ملزم محمد حیات ہلاک ہو گیا۔ذرائع پولیس کے مطابق سی سی ڈی ٹیم ملزم کو ریکوری کیلئے لے جا رہی تھی کہ گھات لگائے ساتھیوں نے اسے چھڑوانے کیلئے حملہ کر دیافائرنگ کے دوران ساتھیوں کی گولیوں کی زد میں آ کر زیرِ حراست ملزم ہلاک ہواجبکہ سی سی ڈی اہلکار معجزانہ طور پر محفوظ رہیملزم کے ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئیپولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیا اور فرار ہونے والے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔پولیس کے مطابق ہلاک ملزم منشیات فروشی، ڈکیتی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھا۔