زیر حراست ملزم ساتھیوں کی فائرنگ کا نشانہ بن گیا

 پولیس شاہزیب کو اسلحے کی برآمدگی کے لیے لے جا رہی تھی ساتھیوں نے فائرنگ کردی
 لاہور (کرائم رپورٹر) شاہدرہ ٹائون میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران زیرِ حراست ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ملزم شاہزیب کو پستول کی برآمدگی کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ راستے میں اس کے ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ملزم شاہزیب ہلاک ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ شاہدرہ ٹائون میں بھتہ خوری کا مقدمہ درج تھا، جبکہ وہ ڈکیتی، بھتہ خوری اور دیگر سنگین جرائم کے مقدمات میں بھی ریکارڈ یافتہ تھا۔ ملزم کی لاش مردہ خانے منتقل کردی گئی۔