ساتھیوں کی فائرنگ ، زیر حراست ملزم ہلاک

ملزم یاسر کو ریکوری کیلئے لے جایا جا رہا تھا،ہیئر کے قریب ساتھیوں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کر دی
لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی ڈی پولیس اور جرائم پیشہ عناصر کے درمیان ڈیفنس کے علاقے میں مبینہ مقابلہ ہوا جس میں زیرِ حراست ملزم یاسر ہلاک ہوگیا ذرائع سی سی ڈی حکام کے مطابق اے ایس آئی ندیم شاہ ملزم یاسر کو ریکوری کے لیے لے کر گیا تھا کہ اسی دوران ہیئر کے قریب اس کے ساتھیوں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کر دی۔پولیس کی جوابی کارروائی میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران زیر حراست ملزم یاسر ہلاک ہوگیا، جبکہ اس کے ساتھی موقع سے فرار ہو گئیپولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا ہے اور فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔