ساتھیوں کی فائرنگ، زیر حراست 2ملزم ہلاک

ملزموں غلام مصطفی اور عاصم کو نشاندہی کیلئے سگیاں لے جایا رہا تھا ساتھیوں نے فائرنگ کردی 
لاہور (کرائم رپورٹر) شاہدرہ کے علاقے میں سی سی ڈی کا مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 زیرِ حراست ملزمان ہلاک ہوگئے پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان غلام مصطفیٰ اور عاصم کو نشاندہی کے لیے سگیاں لے جایا جا رہا تھا کہ اس دوران ان کے ساتھیوں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی۔ جوابی کارروائی میں دونوں زیرِحراست ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر موقع پر ہلاک ہوگئیپولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ملزمان ڈکیتی، راہزنی اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث تھے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کر دیاجبکہ فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائیاں شروع کردی