برفباری کے پیش نظر صوبائی وزیر تعمیرات نے محکمہ ہائی وے کے افسران کو الرٹ کر دیا

برفباری کے پیش نظر صوبائی وزیر تعمیرات نے محکمہ ہائی وے کے افسران کو الرٹ کر دیا

ویب ڈیسک: صوبائی وزیر تعمیرات ملک صہیب احمد بھرتھ نے محکمہ ہائی وے کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ برفباری کے سیزن کے دوران فیلڈ فارمیشن اور مشینری کو مکمل طور پر متحرک رکھا جائے تاکہ عوام کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

صوبائی وزیر نے افسران کو مشینری کے ٹرائل ٹیسٹ کرنے اور ہر مشین کی استعداد اور کارکردگی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔ اس سلسلے میں ملک صہیب احمد بھرتھ نے افسران سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے تاکہ سیزن کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ برفباری کے دوران سڑکوں کی بروقت بحالی اور صفائی کے لیے تمام افسران مکمل طور پر تیار رہیں، تاکہ شہریوں اور مسافروں کو محفوظ اور بہتر سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔