محکمہ مواصلات و تعمیرات پنجاب کا جدید سائن ایج ڈیزائن متعارف کرانے کا اعلان

محکمہ مواصلات و تعمیرات پنجاب کا جدید سائن ایج ڈیزائن متعارف کرانے کا اعلان

محکمہ مواصلات و تعمیرات (سی اینڈ ڈبلیو) پنجاب نے صوبے بھر میں سڑکوں کے لیے جدید اور بین الاقوامی معیار کی سائن ایج ڈیزائن بنانے کا آغاز کر دیا ہے۔

 اس سلسلے میں ایک اجلاس صوبائی وزیر مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت محکمہ سی اینڈ ڈبلیو میں منعقد ہوا، جس میں مجوزہ سائن ایج ڈیزائنز اور منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران، صوبائی وزیر نے زیبرا کراسنگ، اسکول زون، رفتار کی حد، ’’آہستہ چلیں‘‘، سمت کی نشاندہی اور دیگر ضروری ٹریفک سائنز کو نمایاں اور مؤثر انداز میں نصب کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی معیار کی جدید سائن ایج شہریوں کو سفر کے دوران بہتر رہنمائی فراہم کرے گی، حادثات کے امکانات میں کمی لائے گی اور ٹریفک قوانین کے مؤثر نفاذ کے ذریعے روڈ سیفٹی کو فروغ دے گی۔صوبائی وزیر نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ ٹریفک سائنز پر عمل کریں اور قوانین کی پابندی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سائن ایج میں بہتری سے محفوظ، منظم اور خوبصورت پنجاب کی طرف ایک اہم قدم اٹھایا جائے گا۔