پنجاب: پٹرول بحران کے پیش نظر سرکاری محکموں میں کفایت شعاری پلان

پنجاب: پٹرول بحران کے پیش نظر سرکاری محکموں میں کفایت شعاری پلان

پنجاب حکومت نے بڑھتی ہوئی پٹرول قیمتوں کے پیش نظر سرکاری محکموں کے لیے کفایت شعاری پلان تیار کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سرکاری افسران کے پٹرول الاؤنس میں 30 فیصد تک کمی کی تجویز زیر غور ہے، تاکہ ایندھن کے استعمال اور سرکاری اخراجات کو کم کیا جا سکے۔مزید براں، سرکاری اداروں میں جنریٹر کے استعمال کے حوالے سے بھی مختلف تجاویز پر غور کیا جا رہا ہے، جس میں جنریٹر کے لیے استعمال ہونے والے پٹرول اور ڈیزل پر کیپ لگانے کی سفارشات بھی شامل ہیں۔