فنڈ کا ٹیکنالوجی پارکس، پاکستان سٹیل ملز، لیتھیم ٹیکنالوجی اور کراچی میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار
اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان میں ٹیکنالوجی، جدید صنعتوں اور خصوصی اقتصادی زونز میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے مواقع بڑھ رہے ہیں، اس سلسلے میں وفاقی وزیرِ سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ سے برطانیہ۔ چین فنڈ کے وفد نے ملاقات کی ہے، جس میں سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی تعاون پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔برطانیہ۔چین فنڈ نے پاکستان میں ٹیکنالوجی پارکس، پاکستان سٹیل ملز، لیتھیم ٹیکنالوجی اور کراچی میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے، وفد نے پاکستان کو کمپیوٹر چپ پیکیجنگ، سیمی کنڈکٹرز، گرین انرجی چارجرز اور جدید مینوفیکچرنگ کیلئے موزوں قرار دیا ہے