اسلام آباد(آئی این پی )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ انتخابات میں منتخب ہونے والے ارکان کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔الیکشن کمیشن کی جانب سے آزاد رکن مراد سعید، فیصل جاوید، نورالحق قادری، مرزا آفریدی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے نیاز احمد، جے یو آئی کے عطاالحق اور پیپلز پارٹی کے طلحہ محمود کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے۔الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق منتخب ارکان سینیٹ کی مدت 8 اپریل 2030 کو مکمل ہوگی۔