سندھ ہائیکورٹ ، آغا سراج درانی کی بیٹی صنم کی حفاظتی ضمانت منظور

 نیب اور سرکاری وکلا نے آغا سراج درانی کی بیٹی کی درخواست کی سخت مخالفت کی
کراچی (آئی این پی )سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی بیٹی صنم نے وطن واپسی کیلئے سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ سے رجوع کر لیا۔صنم درانی کے خلاف احتساب عدالت ون میں کرپشن ریفرنس زیرِ التوا ہے۔ نیب اور سرکاری وکلا نے آغا سراج درانی کی بیٹی کی درخواست کی سخت مخالفت کی۔دورانِ سماعت عدالت نے نیب وکلا سے استفسار کیا کہ کیا آپ نہیں چاہتے کہ مفرور ملزم واپس آئے؟ جسٹس یوسف سعید نے کہا کہ پاکستان آنے پر ملزمہ کو  احتساب عدالت میں پیش ہونا ہے، ضمانت کیلیے آئینی بینچ سے رجوع کیوں کیا گیا اور ریگولر بینچ کیوں نہیں؟اس پر صنم رانی کے وکیل نے بتایا کہ ہائیکورٹس ضابطہ فوجداری کی دفعہ 561 کے اختیارات آئین کے تحت استعمال کرتی ہیں، آئینی بینچ کو بنیادی حقوق کے ساتھ ریگولر بینچ کے اختیارات بھی حاصل ہیں۔عدالت نے استفسار کیا کہ آپ نے صنم درانی کے ٹکٹ کی کاپی پیش نہیں کی وہ کہاں سے اور کب آنا چاہتی ہیں؟ وکیل نے بتایا کہ درخواست گزار امریکا میں ہیں پیشی کیلیے 8 سے 10 ہفتے کی مہلت دی جائے