نومبر 2025 میں آٹو فنانسنگ کا حجم بڑھ کر 318 ارب روپے ہو گیا:رپورٹ
اسلا م آباد (آئی این پی )پاکستان کے آٹو موٹیو شعبے میں طویل وقفے کے بعد بحالی کے آثا ر نمایاں، آٹو فنانسنگ 33 ماہ کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی ،ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے مطابق نومبر 2025 میں آٹو فنانسنگ کا حجم بڑھ کر 318 ارب روپے ہو گیا جو نومبر 2024 میں 235 ارب روپے تھا۔ اس میں سالانہ بنیادوں پر 36 فیصد جبکہ ماہانہ بنیادوں پر ایک فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری طرف موجودہ سطح اب بھی جون 2022 میں ریکارڈ ہونے والے 368 ارب روپے کے تاریخی بلند ترین حجم سے 14 فیصد کم ہے