مہنگائی کی شرح 7 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

لاہور (خصوصی رپورٹ ) مہنگائی کی شرح 7 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق نئے مالی سال کے آغاز کے بعد مہنگائی کی اونچی اڑان پھر سے شروع ہو گئی، جولائی 2025 میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کے بعد مرکزی بینک نے خبردار کر دیا۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کی سالانہ مہنگائی کی شرح جولائی 2025 میں بڑھ کر 4.07 فیصدہوکر 7ماہ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی، جو جون میں 3.2 فیصد تھی اور دسمبر 2024 کے بعد سے بلند ترین سطح ہے