ایران پر امریکی حملے کے بعد تیل کی قیمتیں پانچ ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

لندن (آئی این پی )امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات پر مشترکہ حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ یہ اضافہ رواں سال جنوری کے بعد سب سے زیادہ ہے، جس کے پیچھے مشرقِ وسطی میں کشیدگی، رسد میں ممکنہ رکاوٹیں اور آبنائے ہرمز کی بندش کا خدشہ بنیادی عوامل کے طور پر سامنے آئے ہیں