مردان، نوشہرہ ،چارسدہ کو پشاور کے ساتھ ٹرین کے ذریعے ملایا جائے گا،منصوبہ2مراحل میں مکمل ہوگا
پشاور(آئی این پی) خیبر پختونخوا کے بڑے شہروں کو ملانے کیلئے سرکلر ریل پراجیکٹ پر کام شروع کر دیا گیا۔سرکاری دستاویز کے مطابق خیبرپختونخوا کے 4 بڑے شہروں کو پشاور کے ساتھ ریل کے ذریعے ملایا جائے گا، خیبرپختونخوا حکومت سرکلر ریل پراجیکٹ پر دو مرحلوں میں کام کرے گی۔مردان، نوشہرہ ،چارسدہ کو پشاور کے ساتھ ٹرین کے ذریعے ملایا جائے گا، پاکستان ریلوے فیزیبلٹی اسٹڈی میں معاونت فراہم کرے گی