پشاور (آئی این پی )خیبر پختونخواکے دارالحکومت پشاور میں سیف سٹی پراجیکٹ پر18سال کی تاخیر کے بعد عملی کام شروع کردیا گیا۔آئی جی کے پی ذوالفقار حمید نے کہا کہ سیف سٹی منصوبے کو 6ماہ میں مکمل کرلیا جائیگا ،اس میں پنجاب کی معاونت بھی حاصل کررہے ہیں۔ آئی جی کے پی کے مطابق سیف سٹی پراجیکٹ سے دہشتگردی اور جرائم سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔