منصوبے کے لئے ایشیائی ترقیاتی بینک نے 24 ارب روپے کا قرض دینے کی منظوری دیدی
لاہور(سپیشل رپورٹر)لیسکو نے بجلی چوری کی روک تھام کیلئے میگا پراجیکٹ پر کام شروع کر دیا۔ایشیائی ترقیاتی بینک نے 24 ارب روپے کا قرض دینے کی منظوری دیدی۔لیسکو ایشائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے میگا پراجیکٹ کو پانچ سال میں مکمل کرے گی۔تفصیلات کے مطابق
لیسکو کو ایشیائی ترقیاتی بینک نے 24ارب روپے کا قرضہ دینے کی منضوری دے دی۔منصوبے کے تحت ڈیڑھ لاکھ اے ایم آئی سمارٹ میٹرز نصب کئے جائیں گے۔بجلی چوری کی شرح زیادہ ہونے پر 100 الیون کے وی فیڈرز پر جدید تاریں بچھائی جائیں گی۔ستر سے اسی فیصد تک بجلی چوری ہونے پر ایریل بنڈل کیبل بچھا دی جائے گی۔اے بی کیبل کی تنصیب سے ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری نہیں ہو سکے گی۔1600ہائی لاسز والے ٹرانسفارمرز پر سکیننگ میٹرز لگانے کا کام منصوبے میں شامل ہے۔منصوبے کے تحت علاقائی سطح پر بجلی چوری کی مانیٹرنگ کی جا سکے گی۔