کراچی (آئی این پی)کینجھر جھیل میں ملک کے پہلے فلوٹنگ سولر پراجیکٹ پرکام کا آغاز کردیا گیا تاہم منصوبے پر ماہی گیر اور آبی ماہرین نے خدشات کا اظہار کردیا ۔تفصیل کے مطابق کراچی کو میٹھاپانی فراہم کرنے والے سب سے بڑے ذخیرے کینجھر جھیل میں حکومت سندھ نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت 78 ارب روپے کی لاگت سے ملک کے پہلے فلوٹنگ سولر پراجیکٹ پر کام شروع کردیا ۔منصوبے سے 500میگا واٹ بجلی حاصل کی جائے گی جب کہ نوری جام تماچی کے مزار سے جھیل کے اندر 18مقامات پر بورنگ کا کام مکمل کیا جاچکا ہے لیکن اس منصوبے پر ماہی گیروں کو شدید تحفظات ہیں۔