ڈیڑھ سال سے بند نیلم جہلم پراجیکٹ کی بحالی کا کام جلد شروع ہونے کا امکان

اسلام آباد(آئی این پی )ڈیڑھ سال سے بند نیلم جہلم پروجیکٹ کی بحالی کا کام جلد شروع ہونے کا امکان ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر پروجیکٹ انتظامیہ نے پیشکش قبولیت کا لیٹر تیار کرلیا۔رپورٹ کے مطابق سستی بجلی کے مہنگے اور ڈیڑھ سال سے زائد عرصے سے بند پن بجلی منصوبے کی بحالی پر جلد پیش رفت کا امکان ہے، وزیر اعظم نے منصوبے پر جلد کام مکمل کرنے کی ہدایت کردی