بھارت میں مزید اسکولوں کو بم کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، 11 دنوں میں یہ چھٹا واقعہ ہے جہاں پانچ اسکولوں کو بم کی دھمکیاں ای میل کے ذریعے موصول ہوئیں۔
ان میں سے چار اسکول نئی دہلی جبکہ ایک اسکول نوئیڈا میں واقع ہے۔بم ڈسپوزل اسکواڈ نے فوری طور پر اسکولوں کا معائنہ شروع کر دیا ہے، تاہم کوئی مشکوک چیز دریافت نہیں ہوئی۔ بھارتی حکام نے دھمکیوں کے حوالے سے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور اسکولوں میں حفاظتی تدابیر مزید سخت کر دی گئی ہیں تاکہ طلباء کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔